the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اتر پردیش کے بریلی میں اس سال گزشتہ پانچ ماہ میں 200 سے زائد دلت کنبوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اپنا لیا ہے۔ کچھ دنوں کے وقفہ سے ایسے معاملات سامنے آ رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ضلع میں ہندو مذہب چھوڑنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پنچ شیل نگر کے بودھ وہار میں ہر اتوار کو صبح تقریبا 9 بجے درجنوں دلت جمع ہوتے ہیں اور بدھ مت اختیار کرتے ہیں۔ جنوری سے اب تک تقریبا 250 دلت کنبوں نے بدھ مت اپنا لیا ہے۔

دلتوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے ان کا استحصال ہو رہا ہے اور یہی



وجہ ہے کہ اب وہ ایسے مذہب میں نہیں رہنا چاہتے ہیں، جہاں انہیں عزت نہیں ملتی ہو۔ بدھ مت کے ایک مذہبی لیڈر جاگن سنگھ راکیش کے مطابق ہندو مذہب میں صدیوں سے چلی آ رہی چتوورن روایت کی وجہ سے دلتوں کا ہمیشہ سے استحصال ہوتا رہا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دلت ہونے کی وجہ سے سماج میں بے عزت ہونا پڑا ہے ۔

ادھر اس پورے واقعہ پر بریلی کے ضلع مجسٹریٹ پنکی جوول نے نیوز 18 ہندی / ای ٹی ای سے خاص بات چیت میں بتایا کہ اس معاملہ میں اے ڈی ایم سٹی کو جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.